فهرس الكتاب

الصفحة 18 من 6346

بیماری سے مراد منافقت کی بیماری ہے اور اللہ کے اس بیماری میں اضافہ كرنے سے مراد یہ ہے کہ وہ منافقین کو ان کی منافقت کی سزا فورًا نہیں دیتا۔ بلکہ انھیں ڈھیل دیتا ہے اور اس ڈھیل کی وجہ سے منافق لوگ اپنی چالوں کو کامیاب ہوتے دیکھ کر اور زیادہ مکمل منافق بنتے چلے جاتے ہیں۔ شوکت اسلام کے بڑھنے سے بھی ان کی بیماری میں اضافہ ہوتا گیا ۔ یہ وہ جھوٹ ہے جو وہ کہتے تھے (کہ ہم اللہ پر اور یوم آخرت پر ایمان لے آئے ہیں) جب کہ ان کے اعمال اور حرکات و سكنات اس کے مخالف تھیں۔ اسی لیے انھیں دردناک عذاب ہوگا۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں فرمایا ہے۔ ترجمہ:''بلاشبہ منافق دوزخ کے سب سے نچلے درجے میں ہوں گے۔''

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت