فهرس الكتاب

الصفحة 5785 من 6346

كوئی بات نہ كر سكے گا:

یعنی قیامت كے دن اللہ تعالیٰ كے جلال، رعب اور دبدبے كا یہ حال ہوگا كہ جب تمام مخلوق قیامت كی ہولناكیوں سے گھبراہٹ میں مبتلا ہو گی تو كسی كو یہ ہمت نہیں پڑے گی كہ وہ مخلوق خدا پر اللہ تعالیٰ سے رحم كی سفارش كر سكے۔ سورة البقرة: ۵۵۲ میں ارشاد ہے کہ: {مَنْ ذَا الَّذِيْ يَشْفَعُ عِنْدَهٗ اِلَّا بِاِذْنِهٖ} ''كون ہے جو اس كی اجازت كے بغیر اس كے سامنے سفارش لے جا سكے۔'' سورہ ہود: ۵۰۱ میں فرمایا کہ ''جس دن وہ آ جائے گی مجال نہ ہوگی كہ اللہ كی اجازت كے بغیر كوئی بات بھی كر لے، اور ہر شخص نفسی نفسی پكار رہا ہوگا حتیٰ كہ انبیاء بھی رَبِّ سَلِّمْ وَ سَلِّمْ پكار رہے ہوں گے۔'' بالآخر اللہ تعالیٰ كے سامنے قرعہ فال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم كے نام پڑے گا۔ (بخاری كی طویل حدیث سورة البقرة: ۵۵۲ میں ہے) ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت