فهرس الكتاب

الصفحة 70 من 6346

یہودی کہتے تھے کہ چونکہ ہم انبیاء کی اولاد ہیں اس لیے ہمیں جہنم میں نہیں ڈالا جائے گا اور عیسائیوں کے عقیدہ کے مطابق ان کے گناہوں کا کفارہ مسیح ابن مریم نے سولی چڑھ کر دے دیا ہے اس لیے انھیں بھی کوئی سزا نہیں ملے گی۔ اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے ان دونوں کے اس زعم باطل پر کاری ضرب لگائی ہے اور فرمایا ہے کہ کوئی شخص یہودی ہو عیسائی ہو یا صابی (اپنا دین بدلنے والا ہو) جو بھی اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان لائے گا اور جواب دہی کے ڈر سے نیک عمل کرے گا نجات صرف اسی کی ہوگی۔ نبوی رشتے اور تعلقات اس دن کسی کام نہ آسکیں گے۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس نے ایمان کا مزہ چکھ لیا جو اللہ کے رب ہونے پر ، اسلام کے دین ہونے پر اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے رسول ہونے پر راضی ہوگیا۔ (مسلم: ۳۴)

(۱) اللہ کی وحدانیت پر ۔ (۲) آخرت پر ۔ (۳) رسولوں پر اور اس کی کتابوں پر ایمان لانا ضروری ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت