فهرس الكتاب

الصفحة 307 من 6346

جب اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو جنگ بدر میں عظیم فتح عطا فرمائی تو اس سے متاثر ہوکر رئیس المنافقین نے اپنے ساتھیوں سمیت اسلام قبول کرلیا۔ تو رسول اللہ نے مدینہ کے درمیان بسنے والے یہود بنو قینقاع کو مخاطب کرکے فرمایا: ''اے یہود! اسلام قبول کرلو ورنہ تمہارا بھی حشر وہی ہوگا جو مشرکین مکہ کا ہوا ہے'' لیکن وہ بجائے نصیحت قبول کرنے کے شیخی میں آگئے اور کہنے لگے کہ مکہ کے کافر تو جاہل او ر فنون جنگ سے نا آشنا تھے ہم سے سابقہ پڑا تو سمجھ آجائے گی۔ جس پر یہ آیت نازل ہوئی اور یہ پیش گوئی جلد ہی پوری ہوگئی، چنانچہ بنو قینقاع اور بنو نضیر جلاوطن کیے گئے۔ بنو قریظہ قتل کیے گئے، پھر خیبر فتح ہوگیا اور تمام یہودیوں پر جزیہ عائد کردیا گیا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت