فهرس الكتاب

الصفحة 3586 من 6346

منافقین نے تو دشمن کی کثرت تعداد اور حالات کی سنگینی کو دیکھ کر کہا تھا کہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے وعدے فریب تھے ان کے برعکس اہل ایمان نے کہا کہ اللہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو وعدہ کیا ہے کہ ابتلا و امتحان سے گزرنے کے بعد تمہیں فتح و نصرت سے ہمکنار کیا جائے گا وہ سچا ہے یعنی حالات کی شدت اور ہولناکی نے ان کے ایمان کو متزلزل نہیں کیا، بلکہ ان کے ایمان اور جذبہ اطاعت اور تسلیم و رضا میں مزید اضافہ کر دیا۔ اس میں اس بات کی دلیل ہے کہ لوگوں اور ان کے مختلف احوال کے اعتبار سے ایمان اور اس کی قوت میں کمی بیشی ہوتی رہتی ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت