فهرس الكتاب

الصفحة 3572 من 6346

یہ عہد اس لیے لیا تاکہ اللہ سچے نبیوں سے پوچھے کہ انہوں نے اللہ کا پیغام اپنی قوموں تک ٹھیک طریقے سے پہنچا دیا تھا؟ یا دوسرا مطلب یہ ہے کہ وہ انبیا سے پوچھے کہ تمہاری قوموں نے تمہاری دعوت کا جواب کس طرح دیا؟ مثبت انداز میں یا منفی طریقے سے۔ جیسا کہ ارشاد ہے: {فَلَنَسْـَٔلَنَّ الَّذِيْنَ اُرْسِلَ اِلَيْهِمْ وَ لَنَسْـَٔلَنَّ الْمُرْسَلِيْنَ} (الاعراف: ۶) ہم ان سے پوچھیں گے جن کی طرف رسول بھیجے گئے اور رسولوں سے بھی پوچھیں گے اس میں داعیان حق کے لیے بھی تنبیہ ہے۔ کہ وہ دعوت حق کا فریضہ پوری تن دہی اور اخلاص سے ادا کریں تاکہ بارگاہ الٰہی میں سرخرو ہو سکیں اور ان لوگوں کے لیے بھی وعید ہے جن کو حق کی دعوت پہنچائی جائے اگر وہ اسے قبول نہیں کریں گے، تو اللہ کے نزدیک مجرم اور مستوجب سزا ہوں گے۔ (القرآن الحکیم)

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت