سائل سے نرمی اور شفقت سے بولنا، دعائیہ کلمات جیسے اللہ تجھے بھی اور ہمیں بھی اپنے فضل و کرم سے نوازے وغیرہ سے اس کو جواب دینا قول مصروف ہے۔ و مغفرۃ کا مطلب سائل اور اس کی حاجت کا لوگوں کے سامنے پردہ پوشی کرنا ہے۔ یعنی سائل سے نرمی و شفقت، چشم پوشی، پردہ پوشی اس صدقہ سے بہتر ہے جس کے بعد اس کو لوگوں میں ذلیل و رسوا کرکے اُسے تکلیف پہنچائی جائے۔
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ''پاکیزہ کلمہ بھی صدقہ ہے۔'' (بخاری: ۶۰۲۱)
نیز فرمایا: ''تم کسی نیکی کو حقیر مت سمجھواگرچہ اپنے بھائی سے خندہ پیشانی سے ملنا ہی ہو۔'' (مسند احمد: ۳/۳۴۴، ح: ۱۴۷۰۸۔ ترمذی: ۱۹۷۰)