فهرس الكتاب

الصفحة 1459 من 6346

جب ان لوگوں نے کافروں سے نجات کے لیے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کی تو اللہ تعالیٰ نے ان دونوں پیغمبروں کی طرف وحی کی کہ اپنی قوم کے لیے مصر میں گھر بنا لو۔ اور اپنے گھروں کو مسجدیں مقرر کر لو اور خوف کے وقت گھروں میں ہی نماز ادا کر لیا کرو۔ یہی مساجد تمھاری عبادت، تمھاری معاشرت تمھاری معیشت اور تمھاری سیاست کے بھی مرکز ہوں گے اس طرح جب تم ایک دوسرے کے معاون و مدد گار بن جاؤ گے، تو یقین رکھو کہ اللہ تمھاری ضرور مدد کرے گا اور تمھاری دعاؤں کو ضرور قبول فرمائے گا۔

نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی عادت مبارک تھی کہ جب کوئی گھبراہٹ ہوتی تو فورًا نماز کے لیے کھڑے ہو جاتے۔ (ابوداؤد: ۱۳۱۹)

اللہ تعالیٰ مومنوں کو بشارت دے رہے ہیں کہ دنیا میں ان کی تائید و نصرت ہوگی اور آخرت میں ثواب ملے گا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت