فهرس الكتاب

الصفحة 2178 من 6346

اصحاب کہف کی تعداد اور بے کار بحثوں سے اجتناب کا حکم:

اصحاب کہف کے متعلق ایک بحث یہ بھی چھڑی ہوئی تھی کہ ان کی تعداد کتنی ہے۔ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں ان قلیل لوگوں میں سے ہوں جن کے متعلق اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ وہ اصحاب کہف کی تعداد جانتے ہیں اور وہ سات تھے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے تین اور پانچ کہنے والوں کو ذکر کرنے کے بعد ''رَجْمًا بِالْغَیْبِ'' کا لفظ فرمایا ہے۔ مگر سات کہنے والوں کو اس سے مستثنیٰ رکھا ہے۔ بعض علماء نے اور بھی کئی اعتبار سے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی ہے کہ وہ فی الواقع سات ہی تھے اور آٹھواں ان کا کتا ہے۔ مگر اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بحث میں دلچسپی لینے سے منع فرما دیا اور یہ بھی فرما دیا کہ یہ بات کسی اور سے پوچھنے کی ضرورت بھی نہیں۔ اللہ تعالیٰ نے جو کچھ آپ کے سامنے بیان فرما دیا ہے یہ جھوٹ سے پاک ہے۔ شک و شبہ سے دور ہے۔ قابل ایمان و یقین ہے۔ بس یہی حق ہے اور سب پر مقدم ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت