فهرس الكتاب

الصفحة 4330 من 6346

شاید قیامت قریب ہی ہو:

یعنی جو لوگ عذاب آخرت اور قیامت کا مذاق اڑاتے ہیں اور بار بار یہ پوچھتے ہیں کہ وہ کب آئے گی اس کی وجہ صرف یہ ہے کہ وہ روز آخرت اور اعمال کی باز پرس پر یقین نہیں رکھتے۔ اگر انھیں اس بات کا یقین ہوتا تو کبھی عذاب کے لیے جلدی نہ مچاتے۔ اور جو لوگ روز آخرت اور اعمال کی جواب دہی پر یقین رکھتے ہیں وہ اپنے محاسبہ سے ڈرتے رہتے ہیں اور یقین نہ رکھنے والوں کو چوں کہ اپنے اعمال کے محاسبہ کا کچھ خوف نہیں ہوتا اس لیے وہ گناہ کے کاموں پر دلیر ہوتے ہیں اور حق اور عدل و انصاف کی راہ سے ہٹ کر اپنی سرکشی اور گمراہی میں بہت آگے نکل جاتے ہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت