فهرس الكتاب

الصفحة 1371 من 6346

اگر لوگ اعراض کریں: یعنی آپ کی لائی ہوئی شریعت سے منہ موڑیں، تو آپ کہہ دیجئے کہ مجھے اللہ کافی ہے۔ اس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ میرا توکل اسی پاک ذات پر ہے۔ مشرق و مغرب کا مالک اللہ تعالیٰ ہی ہے وہ ہر ایک کا کارساز ہے اسکی قدرت ہر چیز پر حاوی ہے ۔ وہ رب عرش عظیم ہے۔ حضرت ابو درداء رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جو شخص یہ آیت ''حَسْبِیَ اللّٰہُ'' صبح و شام سات سات مرتبہ پڑھ لے گا اللہ تعالیٰ اسکی فکر و مشکلات کو کافی ہوجائے گا۔ (ابو داؤد: ۵۰۸۱

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت