غدار یہود قوم اور اللہ کی مدد:
یعنی امن معاہدہ کرنے والے لوگ (یہود) پہلے بھی جب کبھی عہد شکنی اور غداری کے مرتکب ہوئے تو اللہ نے خود بھی آپ کی مدد فرمائی، اور اللہ ہی کے فضل سے انصار و مہاجرین سے آپ کی تائید فرمائی۔ آئندہ بھی اگر کوئی قوم غداری کی نیت سے آپ سے معاہدہ کرے گی، تو اللہ پھر اسی طرح آپ کی مدد فرمائے گا جیسے پہلے کر چکا ہے۔