فهرس الكتاب

الصفحة 5722 من 6346

پھر فرمایا كیا ہم نے زمین كو یہ خدمت سپرد نہیں كی كہ وہ تمہیں زندگی میں بھی اپنی پیٹھ پر چلاتی رہے اور موت كے بعد بھی تمہیں اپنے پیٹ میں چھپا کے ركھے، پھر زمین كے نہ ہلنے جلنے كے لیے ہم نے مضبوط وزنی پہاڑ اس میں گاڑ دیئے، اور بادلوں سے برستا ہوا اور چشموں سے رستا ہوا ہلكا، زود ہضم، خوش گوار پانی ہم نے تمہیں پلایا۔ ان نعمتوں كے باوجود بھی تم اگر میری باتوں كو جھٹلاتے ہی رہو گے تو یاد ركھو وہ وقت آرہا ہے۔ جب حسرت وافسوس كرو گے اور كچھ كام نہ آئے گا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت