فهرس الكتاب

الصفحة 140 من 6346

اس آیت میں اللہ رب العزت نے بطور خاص سیدنا ابراہیم علیہ السلام کے پوتے یعقوب کا ذکر فرمایا اسی لیے کہ سوائے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے باقی تمام انبیاء انھیں کی اولاد سے تھے۔ اور بنی اسرائیل بھی انھیں کی اولاد تھے۔ اللہ تعالیٰ نے بتایاکہ نبی کس طرح اپنی اولاد سے محبت رکھتے تھے اور انھیں مرتے دم تک صحیح راستہ پر رہنے كی تعلیم دیتے تھے۔سورۂ زخرف میں ارشاد ہے: {وَ جَعَلَهَا كَلِمَةًۢ بَاقِيَةً فِيْ عَقِبِهٖ لَعَلَّهُمْ يَرْجِعُوْنَ} (الزخرف: ۲۸) ''اور ابراہیم علیہ السلام اس کو اپنی اولاد میں بھی باقی رہنے والی بات قائم کر گئے تاکہ لوگ شرک سے باز آتے رہیں۔''

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت