فهرس الكتاب

الصفحة 2990 من 6346

فرعون کی عیاری:

فرعون اگرچہ خود بھی ان نشانیوں سے متاثر ہو چکا تھا تاہم اس نے درباریوں کے ذہن سے یہ اثر زائل کرنے کے لیے یوں کہہ دیا کہ یہ تو بہت بڑا جادوگر معلوم ہوتا ہے اور چاہتا ہے کہ تمہیں اس طرح مرعوب اور دہشت زدہ کر کے تمہیں تمہارے ملک سے نکال دے اور خود اس ملک پر قبضہ جما لے۔ اب بتاؤ تمہاری کیا رائے ہے؟ یعنی اس کے ساتھ کیا معاملہ کیا جائے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت