فهرس الكتاب

الصفحة 236 من 6346

تین حیض تک رکنا:

یہ حکم ان مطلقہ عورتوں کے لیے ہے جو حاملہ نہ ہوں۔ حاملہ عورت کی عدت وضع حمل تک ہے اور جس عورت سے اس کے خاوند نے ابھی تک صحبت نہ کی ہو اس پر کوئی عدت نہیں عدت کے دوران نان نفقہ اور رہائش خاوند کے ذمہ ہوتا ہے۔ اور عورت کو اپنے خاوند کے ہاں ہی عدت گزارنا چاہیے۔ کیونکہ اس دوران خاوند اس سے رجوع کا حق رکھتا ہے اور قانونًا وہ اس کی بیوی ہی ہوتی ہے۔ حیض اور حمل کا چھپانا جائز نہیں: یعنی انھیں چاہیے کہ وہ صاف صاف بتادیں کہ انھیں حیض آتا ہے یا وہ حاملہ ہیں یعنی اگر عورت حاملہ تھی اور اس نے خاوند کو نہ بتایا اگر بتادیتی تو شاید خاوند طلاق نہ دیتا یا عورت کو تیسرا حیض آچکا اور اس نے خاوند کو نہ بتایا کہ اس سے نان نفقہ وصول کرتی رہی كہ یہ جھوٹ ہے۔ اور جھوٹ کی کئی صورتیں پیش آسکتی ہیں۔ لہٰذا انھیں چاہیے کہ اللہ سے ڈر کر صحیح صحیح بات بتادیا کریں۔

مرد کو عورت پر ایک درجہ فوقیت:

عورت اور مرد دونوں کے حقوق ایک دوسرے سے ملتے جلتے ہیں جن کو پورا کرنے کے شرعًا دونوں پابند ہیں ۔

رجوع سے مراد: خاوند کا مقصد اگر تنگ کرنا نہ ہو تو عدت کے اندر خاوند کو رجوع کرنے کا پورا حق حاصل ہے ۔ عورت کے ولی کو اس حق میں رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں۔ تاہم مرد کو عورت پر درجہ یا فضیلت حاصل ہے مثلًا (۱) فطری قوتوں میں (۲) جہاد کی اجازت میں۔ (۳) میراث کے دو گنا ہونے میں۔ (۴) قوامیت اور حاکمیت میں۔ (۵) طلاق اور رجوع کا حق صرف مرد کو دیا گیا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت