فهرس الكتاب

الصفحة 435 من 6346

اس آیت میں شکستہ دل مسلمانوں کی ڈھارس بندھائی جارہی ہے کہ جنگ بدر میں کافروں کو اس سے زیادہ صدمہ پہنچا تھا، اس وقت ان کے ستر سردار قتل ہوئے تو ستر گرفتار بھی ہوئے تھے۔ جبکہ غزوہ اُحد میں ستر مسلمان شہید ہوگئے اور اللہ کے فضل و کرم سے مسلمانوں کا ایک بھی آدمی گرفتار نہ ہوا۔ جبکہ بالآخر میدان مسلمانوں کے ہاتھ رہا اور قریش مکہ کو پسپا ہونا پڑا۔

غزوہ احد میں وقتی شکست کی حکمتیں:

(۱) خوشی اور غمی، فتح و شکست، کامرانی و ناکامی، خوشحالی و تنگدستی ایسی چیزیں ہیں جو لوگوں کو پیش آتی رہتی ہیں۔ مسلمانوں کو وقتی شکست پر بد دل ہونے اور غمزدہ ہونے کی کوئی وجہ نہیں، کافروں کی طرف دیکھو جو میدان بدر میں بُری طرح مار کھانے کے باوجود نئے عزم کے ساتھ باطل کی حمایت میں لڑنے آگئے ہیں۔ (۲) سچے مومنوں اور منافقوں میں امتیاز ہوجائے جسے تم لوگ اپنی آنکھوں سے دیکھ لو۔ (۳) لوگوں میں سے کچھ کو شہادت کا درجہ نصیب ہو۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت