فهرس الكتاب

الصفحة 4657 من 6346

دلائل و براہین کے لحاظ سے تو یہ غلبہ ہر وقت حاصل ہے۔ تاہم جب مسلمانوں نے دین پر عمل کیا تو انھیں دنیوی غلبہ بھی حاصل ہوا۔ اور اب بھی مسلمان اگر اپنے دین پر عامل بن جائیں تو ان کا غلبہ یقینی ہے اس لیے کہ اللہ کا وعدہ ہے کہ حزب اللہ ہی غالب و فاتح ہو گا شرط یہی ہے کہ مسلمان کامل و عامل مسلمان بن جائیں۔ جیسا کہ سورۂ آل عمران (۱۳۹) میں ارشاد ہے: {وَ اَنْتُمُ الْاَعْلَوْنَ اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِيْنَ} ''یہ دین غالب ہونے کے لیے آیا ہے مغلوب ہونے کے لیے نہیں۔''

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت