فهرس الكتاب

الصفحة 874 من 6346

جب قوم نے توحید کا وعظ سنا جس میں ان کے خود ساختہ معبودوں کی تردید بھی تھی تو انھوں نے بھی اپنے دلائل دینا شروع کردیے۔ مشرکین نے بھی اپنے شرک کے لیے کچھ نہ کچھ دلائل تراش رکھے تھے جس کا مشاہدہ آج بھی کیا جاسکتا ہے جتنے بھی مشرکانہ عقائد رکھنے والے گروہ ہیں سب نے اپنے اپنے پیروکاروں کو مطمئن رکھنے کے لیے ایسے سہارے تلاش کر رکھے ہیں جنھیں وہ دلائل سمجھتے ہیں جن سے کم از کم ایسے عوام کو جال میں پھنسائے رکھا جاسکتا ہے۔

ابراہیم شریکوں سے نہیں ڈرتے: ابراہیم نے اپنی بصیرت سے اللہ کو اور اس کی ہدایت کو پالیا فہم سے ضمیر سے کائنات پر غوروفکر کر کے اللہ کا قرب محسوس کیا اور ایسا یقین تھا کہ مجھے کوئی تکلیف نہیں پہنچ سکتی جب تک رب نہ چاہے آگ سے بھی نہ ڈرے اور کود گئے کیسا حق کو پالیا تھا۔ تمہارے لیے ابراہیم میں ایک نمونہ ہے: مشیئت الٰہی: اللہ چاہے تو سب کچھ کرسکتا ہے اللہ ہی جانتا ہے اللہ کا علم وسعتوں والا ہے ۔ تم غفلت میں پڑے ہوئے ہو۔ تم سمجھتے کیوں نہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت