فهرس الكتاب

الصفحة 1220 من 6346

اللہ کا طریقہ کیا ہے:

اللہ اپنی دی ہوئی نعمتیں گناہوں سے پہلے نہیں چھینتا۔ یعنی جب تک کوئی قوم کفران نعمت کا راستہ اختیار کرکے اور اللہ تعالیٰ کے اوامر و نواہی سے اعراض کرکے اپنے احوال و اخلاق کو نہیں بدل لیتی، اللہ تعالیٰ اس پر اپنی نعمتوں کا دروازہ بند نہیں فرماتا، اور اللہ تعالیٰ کے انعامات کا مستحق بننے کے لیے ضروری ہے کہ گناہوں سے اجتناب کیا جائے، اور اطاعت الٰہی کا راستہ اختیار کیا جائے۔ حالی کا شعر ؎

خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی

نہ ہو جس کو خیال آپ اپنی حالت بدلنے کا

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت