فهرس الكتاب

الصفحة 97 من 6346

آنے والے نبی كے واسطہ سے یہود كا نصرت طلب كرنا، یعنی جب یہ یہود مشركین سے شكست كھا جاتے تو اللہ سے دُعا كرتے ، یا اللہ ! آخری نبی جلد مبعوث فرما ، تاكہ ا س سے مل كر ہم مشركین پر غلبہ حاصل كریں، پھر جب وہ نبی موعود آگیا اور انھوں نے اسے كتاب اللہ (تورات) میں مذكور نشانیوں كے مطابق پوری طرح پہچان بھی لیا تو اس كا انكار كر دیا اور حقیقتًا كافر تو یہی لوگ ہیں جن پر اللہ كی لعنت ہے اور جن لوگوں كو یہ اُجڈ اور اَن پڑھ كہا كرتے تھے ، انھوں نے یہود ہی سے سنی ہوئی باتوں كے مطابق نبی آخر الزماں پر ایمان لانے میں سبقت كی تھی۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت