فهرس الكتاب

الصفحة 3408 من 6346

مشرکوں کے معبودوں کی مثال جیسے مکڑی کاگھر ہو۔ یعنی جس طرح مکڑی کا جالا (گھر) نہایت بودا،کمزور اور نا پائیدار ہوتاہے ہاتھ کے ادنیٰ سے اشارے سے وہ نابود ہوجاتاہے ۔ اللہ کے سوا دوسروں کو اپنا معبود، حاجت روا اور مشکل کشا سمجھنا بھی بالکل ایسا ہی بے فائدہ ہے کیونکہ وہ بھی کسی کے کام نہیں آسکتے ۔ اس لیے غیر اللہ کے سہارے بھی مکڑی کے جالے کی طرح یکسر ناپائیدار ہیں اگر یہ پائیدار یانفع بخش ہوتے تو یہ معبود گزشتہ اقوام کو تباہی سے بچا لیتے، لیکن دنیا نے دیکھ لیاکہ وہ نہیں بچا سکے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت