فهرس الكتاب

الصفحة 6162 من 6346

مسند احمد کی روایت میں ہے كہ: حضرت نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ نے اپنی خطبہ میں فرمایا كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے میں نے خطبہ كی حالت میں سنا ہے۔ آپ بہت بلند آواز سے فرما رہے تھے یہاں تك میں میری اس جگہ سے بازار تك آوا زپہنچے جا رہی تھی اور بار بار فرماتے تھے كہ لوگو! میں تمہیں جہنم كی آگ سے ڈرا چكا، لوگوں میں تمہیں جہنم كی آگ سے ڈرا چكا بار بار یہ فرما رہے تھے یہاں تک كہ چادر مبارك كندھوں سے سرك كر پیروں میں گر پڑی۔ (مسند احمد: ۴/ ۲۷۲)

صحیح بخاری میں روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ''سب سے ہلکی آگ والا جہنمی قیامت كے دن وہ ہوگا جس كے دونوں قدموں تلے دو انگارے ركھ دیے جائیں گے جس سے اس كا دماغ اُبل رہا ہوگا۔ (بخاری:۶۵۶۱)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت