فهرس الكتاب

الصفحة 1351 من 6346

اس آیت میں مومن اور منافق کے عمل کی مثالیں بیان کی گئی ہیں۔ مومن کا عمل اللہ کے تقویٰ اور اُسکی رضا مندی کے لیے ہوتا ہے جب کہ منافق کا عمل ریاکاری اور فساد پر مبنی ہوتا ہے۔

جرف ِھار: سے مراد دریا کا ایسا کنارہ جس کے نیچے سے دریا زمین بہا کر لے گیا ہو اور وہ کنارہ کسی وقت بھی پانی کی ایک ہی ٹکر سے دریا میں گر پڑے۔ اس آیت میں اللہ کی رضا کو پختہ اور ٹھوس زمین سے اور نفاق کو کھوکھلے گڑھے یا کھائی سے تشبیہ دی گئی ہے ان منافقین کا مسجد بنانے کا عمل بھی ایسا ہی ہے جو انھیں جہنم میں ساتھ لے گرے گا۔

حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے میں مسجد ضرار سے دھواں نکلتے دیکھا۔ (تفسیر طبری)

امام ابن جریررحمہ اللہ کا قول ہے کہ ہم سے ذکر کیا گیا ہے کہ جن لوگوں نے اس مسجد کو توڑا اور اسکی بنیادیں اکھیڑ پھینکیں، انھوں نے اس کے نیچے سے دھواں اٹھتا ہوا پایا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت