فهرس الكتاب

الصفحة 482 من 6346

اللہ نے یہود سے عہد لیا تھا کہ کتاب الٰہی (یعنی تورات اور انجیل) پر سختی سے عمل کریں گے اس میں جو احکام ہیں ان کی خوب اشاعت کریں گے۔ جو باتیں درج ہیں اور آخری نبی کی جو صفات ہیں انھیں لوگوں کے سامنے بیان کریں گے۔ اور انھیں چھپائیں گے نہیں۔ لیکن ان لوگوں نے دنیا کے تھوڑے سے مفادات کے لیے اللہ کے اس عہد کو پس پشت ڈال دیا۔ اس آیت میں اہل علم کو تنبیہ و تلقین کی گئی ہے کہ ان کے ہاں جو نافع یعنی نفع مند علم ہے جس سے لوگوں کے اعمال و عقائد کی اصلاح ہوسکتی ہے وہ لوگوں تک ضرور پہنچانا چاہیے۔ دنیاوی اغراض و مقاصد کی خاطر ان کو چھپانا بہت بڑا جرم ہے۔ قیامت والے دن ایسے لوگوں کو آگ کی لگام پہنائی جائے گی۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت