فهرس الكتاب

الصفحة 4033 من 6346

روز جزا پر عقلی دلیل، دنیا کھیل تماشا نہیں:

یعنی ہم نے اس کائنات کو محض کھیل تماشا کے طور پر پیدا نہیں کیا۔ کہ جس کا کوئی مقصد کوئی غرض اور کوئی حکمت ہی نہ ہو۔ اور یہاں کے کسی اچھے یا برے فعل کا کوئی نتیجہ برآمد نہ ہو۔ بلکہ اس سب کو ایک خاص مقصد کے لیے پیدا کیا ہے۔ اور وہ یہ کہ میرے بندے میری عبادت کریں۔ جو ایسا کرے گا میں اسے بہترین جزا سے نوازوں گا اور جو میری عبادت و اطاعت سے سرتابی کرے گا اس کے لیے جہنم کا عذاب ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت