فهرس الكتاب

الصفحة 4307 من 6346

یعنی اگر اسے کسی برائی اور سختی کے بعد راحت مل جائے۔ تو کہنے لگتا ہے کہ یہ میرا اللہ پر حق تھا۔ میں اسی لائق تھا۔ اور نعمت کو بھول جاتا ہے۔ اللہ کو بھول جاتا ہے۔ صاف منکر بن جاتا ہے قیامت کے آنے کا صاف انکار کر دیتا ہے۔ مال و دولت آرام و راحت اس کے کفر کا سبب بن جاتے ہیں۔ پھر اتنا ہی نہیں بلکہ اس بد اعمالی پر بھلی اُمیدیں بھی کرتا ہے۔ کہ جس طرح میری دنیا خیر سے گزر رہی ہے تو آخرت بھی میرے لیے ایسی ہی ہو گی۔

گندے عذاب کا مزہ چکھائیں گے:

غلیظ کے معنی موٹا، دبیز، گاڑھا، سخت اور گندہ سب آتا ہے۔ اور یہاں یہ لفظ سخت اور گندہ دونوں معنوں میں استعمال ہو رہا ہے۔ اور یہ عذاب گندہ اس لحاظ سے ہو گا کہ ایسے لوگوں کو پینے کے لیے پیپ، کچ لہو، زخموں کا دھوون، انتہائی متعفن، بدبودار اور شدید ٹھنڈا پانی وغیرہ جیسی چیزیں پینے کو ملیں گی، جن سے انسان کو گھن آتی ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت