فهرس الكتاب

الصفحة 1560 من 6346

ان مہمانوں کی آمد کی اطلاع پاتے ہی کچھ مشٹنڈے گھر کی دیواریں پھاند کر اندر پہنچ گئے اور سیدنا لوط علیہ السلام سے مطالبہ کیا کہ ان کو ہمارے حوالے کردو۔ تاکہ ان سے اپنی غلط خواہشات پوری کریں لوط علیہ السلام نے مہمانوں کا دفاع کرنے کی خاطر کہا کہ یہ میری بیٹیاں ہیں ان سے تم نکاح کر لو اور اپنا مقصد پورا کر لو یہ تمھارے لیے ہر طرح سے بہتر ہے۔ اور مہمانوں کے سامنے مجھے رسوا نہ کرو۔

بیٹیوں سے مراد: قوم کی سب بیٹیاں ہیں کیونکہ نبی پوری قوم کا روحانی باپ ہوتا ہے۔ اور قوم کی بیٹیاں اس کی روحانی بیٹیاں ہوتی ہیں۔ حضرت لوط علیہ السلام نے ان سے کہا کیا تم میں ایک آدمی بھی ایسا سمجھ دار نہیں ہے جو میزبانی کے تقاضوں اور اس کی نزاکت کو سمجھ سکے اور تمھیں اپنے بُرے ارادوں سے روک سکے؟

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت