فهرس الكتاب

الصفحة 6090 من 6346

تیسری سركش قوم فرعون اور اس كی قوم تھی اور فرعون كو میخوں والا كہنے كی كئی توجیہات بیان كی گئی ہیں۔ (۱) اس كی سلطنت اتنی مضبوط تھی جیسے میخوں كی طرح زمین میں ٹھوك دی گئی ہو۔ (۲) بڑے لشكروں والا تھا جس كے پاس خیموں كی كثرت تھی جنہیں میخیں گاڑ كر كھڑا كیا جاتا تھا۔ (۳) بڑے لشكروں كے بل بوتے پر اللہ كا باغی اور مد مقابل بن بیٹھا تھا۔ (۴) جب كسی كو سولی چڑھانا ہوتا تو اسے رسیوں سے تختہ دار پر کسنے كی بجائے ہاتھوں میں میخیں ٹھونك دیا كرتا تھا۔ اسے بھی اللہ نے بحیرۂ قلزم میں غرق كر دیا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت