فهرس الكتاب

الصفحة 5406 من 6346

قیامت كا دن:

یہی قیامت كا دن ہوگا پھر اس كے اثرات زمین تك ہی محدود نہیں رہیں گے بلكہ آسمان بھی ایك بوسیدہ كپڑے كی طرح پھٹنا شروع ہو جائے گا۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں كہ آسمان ہر كھلنے كی جگہ سے پھٹ جائے گا جیسا كہ سورئہ نبا (۱۹) میں ہے: {وَّ فُتِحَتِ السَّمَآءُ فَكَانَتْ اَبْوَابًا} ''آسمان كھول دیا جائے گا اور وہ دروازے دروازے ہو جائے گا۔'' اس میں كئی شگاف اور دراڑیں پڑ جائیں گی اور فرشتے جو آسمانوں كے درمیان تدابیر امور پر مامور ہیں سب آسمان كے كناروں كی طرف چلے جائیں گے اور آسمان كا سارا نظام درہم برہم ہو جائے گا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت