فهرس الكتاب

الصفحة 4706 من 6346

قیامت کے دن مطیع اور مطاع کا جھگڑا:

انسان کہہ رہا ہو گا کہ اس نے مجھے جب کہ میرے پاس نصیحت آ چکی گمراہ کر دیا، اور شیطان کہے گا خدایا میں نے اسے گمراہ نہیں کیا، تو اللہ انھیں اس باہمی تو تو میں میں سے روک دے گا اور فرمائے گا میں تو اپنی حجت ختم کر چکا۔ رسولوں کی زبانی یہ سب باتیں تمہیں سنا چکا تھا کتابیں بھیج چکا، میری باتیں بدلتی نہیں، میں ظالم نہیں۔ جو دوسرے کے گناہ پر کسی کو پکڑوں گا ہر شخص پر اتمام حجت ہو چکی ہر شخص اپنے گناہوں کا آپ ذمہ دار ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت