فهرس الكتاب

الصفحة 5240 من 6346

آپ تمام لوگوں كے لیے تا قیامت رسول ہیں:

نبی آخر الزمان صرف ان امی اہل عرب ہی كی طرف مبعوث نہیں كیے گئے تھے۔ بلكہ بعد میں قیامت تك آنے والے لوگوں كے بھی نبی ہیں۔ بعض كہتے ہیں كہ عرب وعجم كے وہ تمام لوگ مراد ہیں جو عہد صحابہ رضی اللہ عنہم كے بعد قیامت تك ہوں گے۔ چنانچہ اس میں فارس، روم، بربر، سوڈان، تركی، مغول، كرد، چینی اور اہل ہند وغیرہ سب آجاتے ہیں۔ یعنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم كی نبوت سب كے لیے ہے۔ چنانچہ یہ سب ہی آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لائے اور ایمان لانے كے بعد یہ بھی '' منہم'' كا مصداق یعنی اسلام لانے والے امیین میں سے ہوگئے۔ كیونكہ تمام مسلمان امت واحدہ ہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت