فهرس الكتاب

الصفحة 4641 من 6346

منافقوں کا گمان کہ مسلمان بچ کر نہ لوٹ سکیں گے:

اصل معاملہ یہ ہے کہ نہ تمہارا اللہ پر اعتماد ہے نہ اس کے وعدوں پر، تمہارا گمان بس یہ تھا کہ یہ مٹھی بھر لوگ بچ کر واپس نہ آ سکیں گے۔ اور تمہارا یہ گمان ہی نہ تھا بلکہ تمہاری آرزو بھی یہی تھی۔

ہلاک ہونے والے:

یعنی یہ وہ لوگ ہیں جن کا مقدر ہلاکت ہے۔ اگر دنیا میں یہ اللہ کے عذاب سے بچ گئے تو آخرت میں تو بچ کر نہیں جا سکتے وہاں تو عذاب ہر صورت بھگتنا ہو گا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت