فهرس الكتاب

الصفحة 2543 من 6346

انبیا کی تکذیب کافروں کا شیوا ہے:

نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو تسلی دی جا رہی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم مشرکین کے استہزا اور تکذیب سے بد دل نہ ہوں، یہ کوئی نئی بات نہیں۔ تجھ سے پہلے آنے والے پیغمبروں کے ساتھ بھی یہی معاملہ کیا گیا، بالآخر وہی عذاب ان پر اُلٹ پڑا، یعنی اس نے انھیں گھیر لیا جس کا وہ مذاق اُڑایا کرتے تھے، اور جس کا وقوع ان کے نزدیک ممکن نہ تھا۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے:

{وَ لَقَدْ كُذِّبَتْ رُسُلٌ مِّنْ قَبْلِكَ فَصَبَرُوْا عَلٰى مَا كُذِّبُوْا وَ اُوْذُوْا حَتّٰى اَتٰىهُمْ نَصْرُنَا} (الانعام: ۳۴)

''تم سے پہلے بھی رسول جھٹلائے گئے پس انھوں نے تکذیب پر اور ان تکلیفوں پر جو انھیں دی گئیں صبر کیا، یہاں تک کہ ان کے پاس ہماری مدد آگئی۔''

نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تسلی کے ساتھ کفار و مشرکین کے لیے اس میں تہدید و وعید بھی ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت