فهرس الكتاب

الصفحة 3737 من 6346

عبرت ناک مناظر سے سبق لو:

اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ ان منکروں سے فرمادیجیے کہ زمین میں چل پھر کر دیکھیں تو سہی کہ ان جیسے ان سے پہلے لوگوں کا کیسا عبرتناک انجام ہوا۔ ان کی نعمتیں چھن گئیں۔ ان کے محلات اُجاڑ دئیے گئے، ان کے مال تباہ کر دئیے گئے۔ ان کی اولادیں ہلاک کر دی گئیں۔ اللہ کے عذاب ان پر سے کسی طرح نہ ٹلے۔ آئی ہوئی مصیبت کو وہ نہ ہٹا سکے۔ وہ تباہ و برباد کر دئیے گئے مال و دولت وغیرہ کچھ کام نہ آیا۔ کوئی فائدہ کسی سے نہ پہنچا۔ اللہ کو کوئی امر عاجز نہیں کر سکتا۔ اس کا کوئی حکم کسی سے ٹل نہیں سکتا۔ وہ تمام کائنات کا عالم ہے اور وہ تمام کاموں پر قادر ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت