فهرس الكتاب

الصفحة 414 من 6346

یہ عجیب معاملہ ہے کہ تم تو تمام آسمانی کتابوں پر ایمان رکھتے ہو جس میں تورات بھی شامل ہے۔ لیکن اہل کتاب تمہارے قرآن پر ایمان نہیں رکھتے اس لیے اُن کو تم سے شکایت ہونے کی کوئی معقول وجہ نہیں ہوسکتی البتہ شکایات اگر ہوسکتیں تو وہ تمہیں ہونی چاہیے تھیں کہ کیوں کہ وہ قرآن کو نہیں مانتے لیکن یہاں تو معاملہ اس کے بالکل برعکس ہے یہ کیسی الٹی گنگا ہے۔ کہ منافقانہ طور پر کہتے ہیں کہ ہم بھی قرآن پر ایمان لے آئے حالانکہ جب وہ تمہارا اتحاد و اتفاق، آپس میں پیار و محبت یا پے درپے کامیابیاں اور کامرانیاں دیکھتے ہیں تو غصہ کے مارے اپنی انگلیاں دانتوں میں چبانے لگتے ہیں، کیونکہ ان کو روکنے میں ان کا کچھ بس نہیں چلتا اللہ تعالیٰ نے رسول اللہ کو خطاب کرکے فرمایا کہ آپ ان سے کہہ دیجئے''کہ تم خواہ غصہ میں جل بھن جاؤ اللہ تعالیٰ اپنے مشن کو کامیاب کرکے رہے گا اور دین اسلام ایک غالب دین کی حیثیت سے بلند ہوکر رہے گا اور تمہارے دلوں میں بغض اور عناد کی جو لہریں اٹھتی ہیں اللہ ان سے بھی پوری طرح واقف ہے۔''

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت