فهرس الكتاب

الصفحة 4340 من 6346

یعنی جب لوگ باران رحمت کا انتظار کرتے کرتے مایوس ہو جاتے ہیں تو ایسی حاجت اور مصیبت کے وقت میں بارش برساتا ہوں اور ان کی نا امیدی اور خشک سالی ختم ہو جاتی ہے۔ اور عام طور پر میری رحمت پھیل جاتی ہے۔

امیر المومنین خلیفۃ المسلمین فاروق اعظم حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے ایک شخص کہتا ہے۔ امیر المومنین قحط سالی ہو گئی اور اب تو لوگ بارش سے بالکل مایوس ہو گئے۔ تو آپ نے فرمایا۔ جاؤ اب ان شا اللہ ضرور بارش ہو گی پھر اسی آیت کی تلاوت کی۔ (تفسیر طبری: ۲۱/۵۳۷)

وہی کار ساز ہے:

یعنی وہ ولی و حمید ہے۔ مخلوقات کے تصرفات اسی کے قبضے میں ہیں اس کے کام قابل ستائش و تعریف ہیں۔ مخلوق کے بھلے کو وہ جانتا ہے اور اس کے نفع کا اسے علم ہے اور اس کے کام نفع سے خالی نہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت