فهرس الكتاب

الصفحة 822 من 6346

جب ان پر یہ حق واضح ہونے کے دلائل سامنے آتے تو انکی کوشش ہوتی کہ ان پر پردہ ہی پڑا رہے اور کوئی ان دلائل کو سن بھی نہ سکے۔ وہ حق قیامت کے دن ظاہری صورت میں اپنی آنکھوں سے دیکھ کر دوبارہ دنیا میں جانے کی آرزو کریں گے اور فرمانبردار بن کر رہنے کا وعدہ کریں گے لیکن چونکہ یہ وعدہ شوق ورغبت کی بنا پر نہ ہوگا بلکہ جہنم کا عذاب دیکھ کر اضطراری وعدہ ہوگا اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ یہ کم بخت اب بھی جھوٹ بول رہے ہیں بلکہ اگر ان کو دوبارہ دنیا میں بھیج دیا جائے تو یہ پھر دنیا کی رنگینیوں میں منہمک ہوکر اپنا وعدہ بھول جائیں گے جیسے جب انسان مصیبت اور پریشانیوں میں مبتلا ہوکر اللہ کی طرف رجوع کرتا ہے توبہ تائب ہوتا ہے مگر مصیبت سے نجات پانے کے بعد جب چند دن عیش و آرام میں گزارتا ہے تو اُسے یہ یاد ہی نہیں رہتا کہ اس وقت کیا عہد و پیمان کیے تھے یہ دراصل ہیں ہی جھوٹے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت