رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات سے اللہ کی نافرمانی ہونا نا ممکنات میں سے ہے۔ دراصل یہ دوسرے لوگوں کو تنبیہ و تحدید کے طور پر کہا جارہا ہے۔ کہ اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآ لہ وسلم بھی اللہ کی نافرمانی کرے تو قیامت کے دن ان سے بھی باز پُرس ہوسکتی ہے لہٰذا شرک سے بچو کہ شرک کا انجام عذاب عظیم ہے۔