فهرس الكتاب

الصفحة 3580 من 6346

عزت کی موت ذلت کی زندگی سے بہتر ہے:

موت کے متعلق چند اٹل حقائق ہیں ایک یہ کہ موت اپنے وقت سے پہلے نہیں آتی۔ کیا یہ ضروری ہے کہ جو لوگ جنگ میں شریک ہوں اور نہایت خلوص سے جنگ کریں وہ سب کے سب شہید ہو جاتے ہیں؟ دوسری حقیقت یہ ہے کہ موت آکے رہے گی اس سے کوئی بچ نہیں سکتا۔ اگر تم جنگ سے فرار کی راہ اختیار کرو گے تو زیادہ سے زیادہ یہی ہو سکتا ہے کہ چند سال مزید جی لو گے آخر تمہیں مرنا ہی ہے۔ اور مر کر ہمارے ہی پاس آنا ہے۔ یہ تو بہرحال نا ممکن ہے کہ موت کی گرفت سے بچ سکو۔ مگر ایسی زندگی پر لعنت ہے۔ جو بد نامی اور ذلت سے گزرے کیونکہ عزت کے ساتھ مرنا، ذلت کے ساتھ جینے سے بہرحال بہتر ہوتا ہے۔ (تیسیر القرآن)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت