فهرس الكتاب

الصفحة 3665 من 6346

یہ کفار مکہ سے دوسرا سوال ہے۔ پہلا سوال اللہ کی رزاقیت سے متعلق تھا۔ دوسرا اس کی خالقیت سے متعلق ہے کہ اللہ نے تو اس تمام کائنات کو اور ہمیں بھی اور تمہیں بھی پیدا کیا ہے۔ لہٰذا مخلوق کا یہی حق ہے کہ اپنے خالق کی عبادت کرے۔ اور حمد و ثنا بیان کرے اب تم مجھے اپنے ان معبودوں کو تو دکھاؤ۔ کہ ان معبودوں نے بھی کائنات میں فلاں یا فلاں چیز بنائی ہے اور ہمیں عدم سے وجود میں لانے والے تمہارے یہ معبود ہیں۔ آخر ان کا کوئی تو تخلیقی کارنامہ تو دکھاؤ۔ اگر تم کوئی تخلیقی کارنامہ نہیں دکھا سکتے تو پھر آخر کس دلیل پر ان معبودوں کو اللہ کا شریک بنا دیا ہے۔ علاوہ ازیں جب یہ واضح ہو گیا کہ ہر چیز کا خالق اللہ تعالیٰ ہے تو ہر چیز کا مالک اور ہر چیز پر غالب بھی وہی ہوا۔ جس نے حکمتوں سے لبریز یہ نظام کائنات تخلیق کیا ہے۔ لہٰذا تمہارے معبود مخلوق بھی ہیں اور مملوک بھی اور مقہور بھی۔ پھر یہ عبادت کے لائق کیسے بن گئے۔ (تیسیر القرآن)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت