فهرس الكتاب

الصفحة 337 من 6346

حضرت مریم کو تمام جہان کی عورتوں پر فضیلت اس وجہ سے عطا کی کہ آپ حجرہ میں مقیم رہ کر اپنے رب کی عبادت میں مصروف رہتی تھیں۔ فرشتے حضرت مریم سے ہم کلام ہوا کرتے تھے۔ خوشخبری: فرشتوں نے ہی دی کہ اللہ تعالیٰ آپ کو ایک بیٹا عطا کرنے والے ہیں جو پیغمبر ہوگا۔ چنانچہ رسول اللہ نے فرمایا: ''مردوں میں تو بہت سے باکمال لوگ ہوگزرے ہیں مگر عورتوں میں کوئی کامل نہیں ہوا بجزمریم بنت عمران اور آسیہ زوجہ فرعون کے۔'' (مسلم: ۲۴۳۱۔ السنن الكبری للنسائی: ۵/۹۳) [حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: چار عورتوں کو افضل مقام ملا: (۱) (حضرت) آسیہ۔ (۲) (حضرت) خدیجہ بنت خولہ۔ (۳) فاطمہ بنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ۔ (۴) (حضرت) مریم بنت عمران۔ (ترمذی: ۳۸۷۸)

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت