فهرس الكتاب

الصفحة 178 من 6346

آباؤ اجداد کی تقلید کرناگمراہی کا بہت بڑا سبب ہے قرآن کریم میں اسے شرک قرار دیا گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ پر ایمان لانے کا تقاضا ہے کہ باپ دادا اور مذہبی پیشواؤں نے جو رسم و رواج بنائے ہیں ان کو چھوڑ دینا چاہیے آج بھی اہل بدعت کو سمجھایا جائے کہ ان بدعات کی دین میں کوئی اصل نہیں تو وہ یہی جواب دیتے ہیں کہ یہ رسمیں تو ہمارے آباؤ اجداد سے چلی آرہی ہیں۔ حالانکہ آباؤ اجدا د بھی دینی بصیرت اور ہدایت سے محروم رہ سکتے ہیں۔ اس لیے دلائل شریعت کے مقابلہ میں آباء پرستی اور ائمہ و علماء کی اتباع غلط ہے اللہ تعالیٰ مسلمانوں کو اس دلدل سے نکالے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت