فهرس الكتاب

الصفحة 3794 من 6346

جنت کے مناظر:

جنتی لوگ میدان قیامت سے فارغ ہو کر بہ صد اکرام و تعظیم جنتوں میں پہنچائے جائیں گے۔ وہاں کی گوناگوں نعمتوں اور راحتوں میں مشغول ہوں گے۔ اس قدر مسرور ہوں گے کہ ہر ایک چیز سے بے خبر ہو جائیں گے۔ انھیں کنواری حوریں ملیں گی جن سے وہ لطف اندوز ہو رہے ہوں گے۔ ان کے ساتھ ہی ان کی بیویاں بھی ہوں گی۔ جنتی میوے دار درختوں کے ٹھنڈے اور گھنے سایوں میں بہ آرام تختوں پر تکیوں سے لگے بے غمی اور بے فکری کے ساتھ اللہ کی مہمانی کے مزے اُٹھا رہے ہوں گے۔ ہر قسم کے میوے ان کے پاس موجود ہوں گے اور بھی جس چیز کو جی چاہے گا اور جو خواہش ہو گی وہ پوری ہو گی۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت