فهرس الكتاب

الصفحة 2016 من 6346

ازلی بدنصیب لوگ:

یعنی ایک حکم منسوخ کرکے اس کی جگہ دوسرا حکم نازل کرتے ہیں جس کی حکمت و مصلحت اللہ تعالیٰ خوب جانتا ہے۔ اور اس کے مطابق وہ احکام میں رد بدل فرماتا ہے تو کافر کہتے ہیں کہ یہ کلام اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) تیرا اپنا گھڑا ہوا ہے، کیونکہ اللہ تعالیٰ تو اس طرح نہیں کر سکتا۔ اللہ فرماتا ہے مشرکوں کی کم عقلی، بے ثباتی اور بے یقینی، یہ تو ازلی بدنصیب ہیں انھیں ایمان کیسے نصیب ہو۔ اللہ تعالیٰ قادر مطلق جو چاہے کرے، جو چاہے حکم کرے، ایک حکم کو اُٹھا کر دوسرے کو اس کی جگہ رکھ دے۔ (تفسیر طبری)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت