فهرس الكتاب

الصفحة 334 من 6346

دعا کی قبولیت میں وقت ہی نہ لگا۔ ایک ندا نیچے سے گئی اور ایک ندا اوپر سے آگئی۔ حضرت زکریا محراب میں کھڑے نماز ادا کررہے تھے تو فرشتوں نے آپ کو بیٹے کی خوشخبری دی۔ اللہ تعالیٰ نے نام بھی خود ہی تجویز فرمادیا اور صفات بھی بیان فرمادیں۔ (۱) اللہ تعالیٰ نے یحییٰ نام رکھا اور بتایا کہ آج تک کسی انسان کا یہ نام نہیں رکھا گیا۔ (۲) کلمتہ اللہ یعنی حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی تصدیق کرے گا۔ (۳) وہ بنی اسرائیل کا سردار ہوگا اور اس قوم کی خراب حالت کی اصلاح کرے گا۔ (۴) وہ حصور ہوگا یعنی اسے عورتوں کی طرف کچھ رغبت نہ ہوگی اور نہ گناہ کے کاموں کی طرف۔ (۵) وہ نبی ہوگا اور پاک باز لوگوں میں سے ہوگا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت