بدترین مخلوق کون ہے:
بدترین اس لحاظ سے کہ انھیں عقل اور تمیز کی قوت بخشی گئی ہے جو عام جانوروں کو عطا نہیں ہوئی، پھر اگر یہ لوگ ان قوتوں کے باوجود حق کو سمجھنے، دیکھنے یا سننے کی زحمت ہی گوارا نہ کریں اور نہ حق پر ایمان لانے پر آمادہ ہوں، اللہ کے نزدیک جانوروں سے بھی بدتر ہیں۔