فهرس الكتاب

الصفحة 3942 من 6346

یعنی ان دونوں نبیوں نے بھی راہ حق میں بے شمار قربانیاں دیں تھیں وہ اپنی جانیں ہتھیلی پر رکھ کر اللہ کے حکم کے تحت فرعون جیسے جابر و ظالم فرمانروا کے پاس پہنچ گئے تھے۔ جب کہ سیدنا موسیٰ علیہ السلام خود ان کے مجرم بھی تھے۔ پھر انھوں نے فرعون سے بنی اسرائیل کی رہائی کا مطالبہ کیا جو اسے سیخ پا کر دینے والا تھا۔ اور بنی اسرائیل کی نجات کے بعد انھوں نے اس بگڑی قوم کو سنوارنے کے لیے مقدور بھر کوششیں کی تھیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت