فهرس الكتاب

الصفحة 4341 من 6346

اللہ تعالیٰ کی عظمت، قدرت اور سلطنت کا بیان ہو رہا ہے۔ کہ آسمان و زمین اسی کا پیدا کیا ہوا ہے۔ اور ان میں کی ساری مخلوق بھی اسی کی پیدا کی ہوئی ہے۔ فرشتے انسان، جنات اور مختلف قسم کے حیوانات جو کونے کونے میں پھیلے ہوئے ہیں۔ قیامت کے دن وہ ان سب کو ایک ہی میدان میں جمع کرے گا اور ان میں عدل و انصاف کرے گا۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قیامت والے دن حق داروں کو ان کے حقوق ضرور ادا کیے جائیں گے یہاں تک کہ بے سینگ بکری کا بدلہ سینگ والی بکری سے لیا جائے گا۔ (مسلم: ۲۵۸۲)

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت