فهرس الكتاب

الصفحة 5198 من 6346

اس سے بعض نے مشركین مكہ مراد لیے ہیں۔ جنھیں غزوہ بنی نضیر سے كچھ عرصہ قبل جنگ بدر میں عبرت ناك شكست ہوئی تھی۔ یعنی یہ بھی مغلوبیت میں اور ذلت میں مشركین ہی كی طرح ہیں جن كا زمانہ عنقریب ہی ہے۔ بعض نے یہود كے دوسرے قبیلے بنو قینقاع کو مراد لیا ہے۔ جنھیں بنو نضیر سے پہلے جلا وطن كیا جا چكا تھا جو زمان ومكان دونوں لحاظ سے ان كے قریب تھے۔

المناك عذاب:

یعنی یہ وبال جو انھوں نے چكھا یہ تو دنیا كی سزا ہے، آخرت كی سزا اس كے علاوہ ہے جو نہایت دردناك ہوگی۔ (ابن كثیر)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت